قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے کرکٹ آئیڈل کا نام بتادیا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فوٹو اینڈ شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مختصر سوال و جوابات کے سیشن کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں بابر اعظم سے ان کی زندگی اور کرکٹ کے حوالے سے کچھ سوالات کیے گئے_بابر اعظم سے سب سے پہلا سوال کیا گیا کہ انہیں پیار سے کس نام سے پکارا جاتا ہے؟ جس کے جواب کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ انہیں پیار سے بوبی بلایا جاتا ہے،آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں جب بابر سے ان کے کرکٹ آئیڈل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا۔پاکستان ٹیم کے کپتان سے ان کا پسندیدہ شاٹ بھی پوچھا گیا جس پر قومی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ ان کا فیورٹ شاٹ کور ڈرائیو ہے، بابر سے پوچھا گیا کہ وہ کونسا بولر ہے جسے وہ چھکا مارنا چاہتے ہیں؟، اس سوال کے جواب میں انہوں نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کا نام لیا، کرکٹ کے علاوہ کیا مشغلہ ہے کہ سوال پر بابر نے بتایا کہ انہیں گھومنا، شاپنگ کرنا اور اسنوکر کھیلنا کافی پسند ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی