i کھیل

34 برس کی ہو چکی جلد شادی کرلوں گی، کومل عزیزتازترین

August 16, 2024

ماڈل، اداکارہ و کاروباری خاتون کومل عزیز خان نے کہا ہے کہ پہلے انہوں نے اچھی تعلیم، پھر اداکاری اور بعد ازاں کاروبار پر توجہ دیا لیکن اب وہ جلد شادی کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ ان کی عمر 34 سال ہوچکی ہے۔کومل عزیز خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کاروبار، اداکاری اور خواتین کی خود مختاری سمیت شادی کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ محض 16 سال کی تھیں، تب سے ان کے لیے رشتے آنا شروع ہوگئے تھے لیکن انہوں نے پہلے تعلیم اور پھر اداکاری پر توجہ دی جب کہ اس وقت کم عمر ہونے کی وجہ سے وہ شریک حیات سے متعلق زیادہ مطالبات بھی نہیں کر سکتی تھیں لیکن اب وہ اپنی مرضی کے مطالبات کر سکتی ہیں۔ان کے مطابق پاکستان کا سماج مردانہ ہے، جہاں ایک عورت کے لیے مرد کا سہارا لازمی ہوتا ہے یا پھر وہ مالی طور پر بہت زیادہ مستحکم ہو تو بات بن سکتی ہے۔کومل عزیز خان نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اب ان کی عمر 34 سال ہو چکی ہے جو کہ اچھی خاصی عمر ہوتی ہے، اس لیے اب انہوں نے ہر حال میں جلد شادی کرنی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی