i کھیل

19ویں چولستان جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز، ٹی ڈی سی پی نے اپنا تھیم سونگ جاری کردیاتازترین

February 21, 2024

19ویں چولستان جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ٹی ڈی سی پی نے اپنا تھیم سونگ جاری کردیا ۔ دلوش ڈاہر میں جیپ ریلی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ، ریسرز گاڑیوں کی ٹیکنکل انسپیکشن ہوگی جبکہ ڈرائیورز اور نیویگیٹرز کی کانفرنس اور طبی معائنہ بھی ہوگا، 22 فروری کو دلوش ڈاہر میں جیپ ریسرز کا کوالیفائی راونڈ ہوگا۔ 24 فروری کو سٹاک کیٹگریز ریس اور کلچرل نائٹ کیساتھ دیگر رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد ہوگا ، 25 فروری کو پریپئیرڈ کیٹگریز کا فائنل رانڈ ہوگا جس میں ڈرٹ بائیک، ٹرک ریس کیساتھ کبڈی، دنگل اور اونٹوں کی ریس کیساتھ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جائے گی۔ پرپیئیرڈ کیٹگریز کی گاڑیوں کے لیے مجموعی طور پر 462 کلومیٹر کا ٹریک تیار کیا گیا ہے، سٹاک کیٹگریز کی گاڑیوں کے لیے 231 کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار افغانستان،ایران، دبئی ، امریکہ اور سعودی عرب کے ڈرائیورز بھی چولستان جیپ ریلی میں شریک ہورہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی