i کھیل

19گیندوں پر نصف سنچری، سیم بلنگز نے عمر اکمل کاپی ایس ایل میں ریکارڈ توڑ دیاتازترین

April 14, 2025

پی ایس ایل ایڈیشن 10 میں سیم بلنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے عمر اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا۔عمر اکمل نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں لاہور قلندرز کی جانب سے 22 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔ سیم بلنگز نے نو سال قبل بنایا گیا لاہور قلندرز کی جانب سے عمر اکمل کا تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر توڑ ڈالا۔پی ایس ایل کی تاریخ میں مجموعی طور پر تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ رائیلی روسو اور آصف علی کے پاس ہے، ان دونوں نے 17 گیندوں پر نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی