i کھیل

18ویں سندھ گیمز سائیکلنگ چمپئین شپ ،کراچی کے ذوہیب بلوچ 5گولڈ میڈل جیت کر چمپئین بن گئےتازترین

February 26, 2024

سات سال بعد تاریخ ساز و بے مثال سندھ گیمز میں سائیکلنگ چیمپئن شپ میں سندھ بھر سے آئے ہوئے سائیکلسٹوں نے عزم و ہمت کے جھنڈے گاڑ تے ہوئے سائیکلنگ چیمپئن شپ کو سندھ گیمز کا سب سے بہترین ایونٹ بنا ڈالا۔چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل ملک کلیم احمد اعوان کی سپرویژن میں ہونے والی اس چیمپئن شپ کی کامیابی و کامرانی پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مبارکباد دی ہے اور پر جوش انداز میں کلیم اعوان (جو گورنر سندھ کی سرپرستی میں کراچی گیمز میں مارشل کا کردار ادا کررہے تھے) کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی جوش و جذبے محنت و لگن اور حب الوطنی کے جذبات کے ساتھ اپنے شہر اپنے صوبے اور ملک کی خدمت کرتے رہینگے۔ چیمپئن شپ میں 5گولڈ میڈل حاصل کرکے کراچی ذوہیب بلوچ سندھ کے نئے چیمپئن بن گئے ہیں۔38سال بعد پہلی مربتہ میر پورخاص اور سکھر ڈویژن نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔جبکہ حیدر آباد اور نوابشاہ کوئی میڈل حاصل نہ کرسکے۔واضح رہے گزشتہ17سندھ گیمز میں صرف ایک سائیکل ریس ہوتی تھی مگر کلیم اعوان نے سخت جدوجہد اور محنت کے ساتھ اعلیٰ حکام سے بات کرکے انٹرنیشنل لیول کی پوری کی پوری چیمپئن شپ کراڈالی۔کلیم اعوان نے پاکستان آرمی ، پاکستان رینجرز، کراچی پولیس اوردیگر سیکورٹی اداروں کا تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ چیمپئن شپ میں کراچی 9گولڈ، 5سلور اور ایک 6براؤن میڈل جیتے کر چیمپئن ٹرافی لے اڑا، جبکہ میر پورخاص ، 1سونے ، 3سلور اور 1براؤن میڈل کے ساتھ تیسرے اور سکھر ڈویژن 1گولڈ، 3سلور اور 4براؤن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی