i کھیل

17 سالہ چینی بیڈمنٹن کھلاڑی کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، ویڈیو وائرلتازترین

July 03, 2024

17 سالہ چینی بیڈمنٹن کھلاڑی کی کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔ انڈونیشیا کے صوبے یوگیکارتا میں ایشیائی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوران چینی کھلاڑی ژانگ ژی اچانک گر کر ہلاک ہوگیا۔ انڈونیشین بیڈمنٹن فیڈریشن کے مطابق ژانگ ژی کا مقابلہ گزشتہ اتوار کو جاپان کے کازوما کاوانو سے تھا۔ سوشل میڈیا پر کھلاڑی کے آخری لمحات کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے گرنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کی گئی،کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات کی جانب سے نوجوان کھلاڑی کی اچانک موت پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ژانگ ژی اپنے مختصر سے کیریئر کے دوران کئی چیمپئن شپس جیت چکے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی