ڈویژنل کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدکی ہدایات پرڈویژنل ٹاسک فورس کمیٹی کی زیر نگرانی شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزکی ملاوٹ شدہ زرعی ادویات کی تیاری و فروخت کے خلاف مہم جاری ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرشعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آباد ڈاکٹر عامر رسول نے بتایا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں رواں سال اب تک پیسٹی سائیڈ دکانوں اور زرعی ادویات کی تقسیم کار کمپنیز کے سٹور زسے لئے گئے 753 نمونہ جات لیبارٹری بھجوائے گئے جن میں سے اب تک 539 کے نتائج موصول ہوئے اور 14 نمونہ جات غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ ہونے پر32مقدمات درج ہوئے، 24 دکانداروں کو گرفتار اور 65 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ زرعی ادویات کے خلاف مہم جاری ہے اور مافیا سے کوئی رعایت نہیں ہوگی تاکہ کسانوں کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک زرعی ادویات کی دستیابی یقینی ہو
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی