محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرخالد اقبال نے کاشتکاروں کو جولائی کے دوران ماش کی کاشت تر وتر حالت میں کرنے اور قطاروں کافاصلہ ایک فٹ تک رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ماش کی کاشت کیلئے میرازمین کا انتخاب کریں اور ماش کی منظور شدہ ترقی دادہ اقسام ماش 97، ماش عروج 2011، چکوال ماش وغیرہ کاشت کریں جن کی پیداواری صلاحیت 22 سے25 من فی ایکڑ تک ہے۔انہوں نے بتایاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں شرح بیج 8کلوگرام فی ایکڑ جبکہ دیگر علاقوں میں 10کلوگرام فی ایکڑ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زیادہ بارش والے علاقوں میں کھیلیوں پر ماش کی کاشت تروتر حالت میں کریں قطاروں کا باہمی فاصلہ ایک فٹ تک رکھیں۔انہوں نے بوقت کاشت ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی