i کاروبار

کاشتکاروں کوخوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئیتوریا اے کی کاشت شروع کرنے کی ہدایتتازترین

July 12, 2023

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اور اس کی برآمد کی شرح میں اضافہ سمیت زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ حاصل کرنے کیلئے تیل دار اجناس کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار تیل دار اجناس کی منظور شدہ اقسام کاشت کر کے بھاری مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیںِ انہوں نے بتا یا کہ توریا اے، اوریا انمول زائد خریف کی فصلیں ہیں جبکہ پیلا رایا، سرسوں، ڈی جی ایل، چکوال رایا، خانپور رایا موسم ربیع کی فصلیں ہیں۔ اس کے علاوہ کینولا اقسام میں پنجاب سرسوں منظور شدہ قسم ہے جسے پورے پنجاب میں 20ستمبر سے 31اکتوبر تک کاشت کیا جا سکتا ہے جبکہ زائد خریف کی فصلوں میں توریا اے کووسط اگست سے وسط ستمبر تک کاشت کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیل دار اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے انہیں بر وقت کاشت کرنا اور صحت مند و صاف ستھرے بیج کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی