i کاروبار

فیصل آباد رمضان میں مہنگائی کی لہر میں تیزی، پھل، سبزیاں عوام کی پہنچ سے باہرتازترین

April 11, 2023

رمضان میں مہنگائی کی لہر میں مزید تیزی سے شہر اقتدار کے لوگ بھی پریشان ہوگئے، پھل اور سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔فیصل آبادکے شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں، تاجر من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں، حکومت نرخوں پر کنٹرول میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ٹما ٹر 80 روپے، لہسن 400 روپے جبکہ ادرک کے نرخ 720 روپے فی کلو پر پہنچ گئے ہیں، گوبھی 80 روپے، مٹر 160 اور فراشبین کی پھلیاں 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔مارکیٹ میں سیب 400 روپے فی کلو اور کیلے بھی 390 روپے درجن ہیں، خربوزے 110 میں، امرود 240 اور سٹرابیری 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جو کہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی