دیسی مرغی کے انڈوں کی قیمت فیصل ١باد کی تاریخ کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ روز پولٹری ایگ مارکیٹ میں دیسی انڈے 490 سے 510 روپے فی درجن تک فروخت ہوتے رہے جبکہ دیسی مرغ کے گوشت کی قیمت بھی 1200سے 1300روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی اور زندہ دیسی مرغ950 سے1000 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہوتا رہا تاہم گولڈن، مصری، چینی مرغیوں کا گوشت 700سے 750روپے فی کلو اور برائلر مرغی کا گوشت 480سے 490روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہاجمعہ کے روز پولٹری مارکیٹ فیصل آباد کے سروے کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی کہ پولٹری مافیا کی جانب سے کسی قسم کے چیک اینڈ بیلنس کی عدم موجودگی اور پولٹری مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر پولٹری ایسوسی ایشن کو مقررکرنے کی اجازت کی فراہمی کے باعث مسلسل ناجائز منافع خوری کا رجحان جاری ہے مگر شہریوں کو بلیک مارکیٹنگ سے بچانے کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے جارہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دیسی مرغی کا گوشت 1200 سے 1300 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔مزید برآں مچھلی فروخت کرنے والے دوکانداران نے بھی دیگر شعبہ جات کو دیکھتے ہوئے ایک مافیا کی شکل اختیار کرلی ہے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی