سابق چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن وسابق صدر ایف سی سی آئی چوہدری محمد نوازنے کہا ہے کہ خام مال کی عدم دستیابی انڈسٹریل پروڈکشن کو متاثر کررہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایل سی جاری نہ ہونے کی وجہ سے صنعتوں کو خام مال کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث صنعت کی مقامی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت اور برآمدات کا حجم دونوں ہی کم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خام مال کی کمی کی وجہ سے پروڈکشن کم ہورہی ہے اور کاروباری شعبہ اپنے ملازمین کو فارغ کرنے پر مجبور ہے، بے روزگاری کی شرح بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر خام مال کی کمی کے مسئلہ پر فورا قابو نہ پایا گیا تو پہلے سے دباؤ کی شکار معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا۔انہوں نے اپیل کی کہ ایل سیز کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ رمضان المبارک کے دوران اشیا ئے ضرویہ کی قلت پیدا نہ ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی