i کاروبار

آلو انڈسٹری کی بحالی کے لیے بی آر آئی ایگری انسٹی ٹیوٹ کا آغازتازترین

May 30, 2023

آلو کی صنعت کو فروغ دینے کی کوشش میں چین اور پاکستان سمیت 11 بیلٹ اینڈ روڈ ( بی آر آئی ) ممالک نے بین الاقوامی یونیورسٹیوں، کمپنیوں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر آلو کی صنعت پر ایک بین الاقوامی نیٹ ورک شروع کیا ہے۔ فورم چین کی ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی کے ایگرونومی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کالج کے ڈین پروفیسر لیو ڈیان چھو نے چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کو ایک فون انٹرویو میں بتایا کہ سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی کی زیر قیادت ایک باہمی کوشش، بیلٹ اینڈ روڈ آلو نیٹ ورک کو بی آر آئی ممالک میں کثیر سطحی تعاون کے ذریعے آلو کی صنعت کے معیار اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں تعلیمی تبادلے، مشترکہ تحقیق، اور ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہے ۔ پروفیسر لیو نے سی ای این کو بتایا خاص طور پر، انوویشن انسٹی ٹیوٹ تحقیق میں سہولت فراہم کرنے اور آلو کی افزائش، جراثیم کی تخلیق اور استعمال میں پیشرفت کو فروغ دینے اور آلو کی کاشت کے مظاہرے کے اڈوں کی تعمیر کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ آلو کے ماہر نے نوٹ کیا کہ افزائش پر مبنی تعاون بی آر آئی ممالک میں آلو کی صنعت میں درپیش چیلنجوں اور امکانات کا جائزہ لینے کے لیے کیے گئے ایک تفصیلی مطالعہ سے پیدا ہوتا ہے۔ پروفیسر لیو نے سی ای این کو بتایا کہ ہم نے بی آر آئی ممالک جیسے کہ پاکستان اور قازقستان کو آلو کے بیجوں کی کمی سے دوچار دیکھا ، انہوں نے مزید کہا کہ تعاون کے نشان کے طور پر، ہر ملک کو فورم میں 100 سیٹ جرمپلازم ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس تحفے میں دی گئیں۔ پروفیسر لیو نے کہا کہ پہلے قدم کے طور پر، اراکین کو افزائش نسل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے تربیتی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے، شرکاء نے فورم میں ایک اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے اور ''بیلٹ اینڈ روڈ'' انٹرنیشنل پوٹیٹو جرمپلازم ریسورس بینک کی مشترکہ تعمیر اور استعمال کے لیے ایک تجویز جاری کی۔ انہوں نے کہا ایک حوصلہ افز علامت میں شرکت کرنے والی یونیورسٹیوں اور کاروباری اداروں نے پہلے ہی فورم کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کر لیے ہیں، اور ''یہ گہرے تکنیکی تعاون کے لیے ایک متاثر کن آغاز کے طور پر کام کرتا ہے،'' بی آر آئی آلو نیٹ ورک کے شراکت داروں میں سی آئی پی چائنہ سینٹر فار ایشیا اینڈ دی پیسیفک ،لی لنگ شی سن پٹیٹو انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹیڈ اس کے علاوہ یونیورسٹیاں ، ریسرچ انسٹیٹوٹ جس میں چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز، ایس سیفولن قازق ایگروٹیکنیکل یونیورسٹی اور پاکستان کی یونیورسٹی آف لاہور شامل ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی