چینی مین لینڈ میں حقیقی زیر استعمال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 17.4 فیصد بڑھ کر 723ارب31کروڑیوآن ہو گئی۔ جمعہ کو وزارت تجارت کے مطابق، امریکی ڈالر کے لحاظ سے، داخلی بہاؤ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 21.8 فیصد بڑھ کر 112ارب35کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ہائی ٹیک صنعتوں نے پہلے 6 مہینوں میں 33.6 فیصد تیزی سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا۔ خاص طور پر، ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31.1 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ہائی ٹیک سروس سیکٹر میں 34.4 فیصد اضافہ ہوا۔ سروس انڈسٹری نے اس عرصے میں 537ارب13کروڑیوآن کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہے۔ جمہوریہ کوریا، امریکہ اور جرمنی کی سرمایہ کاری میں بالترتیب 37.2 فیصد، 26.1 فیصد اور 13.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ملک کے مغربی علاقے میں آنے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جنوری تا جون کی مدت میں 43.9 فیصد اضافہ ہوا، اس کے بعد وسطی علاقے میں 25 فیصد، اور مشرقی علاقے میں 15.6 فیصد اضافہ ہوا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی