اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا، امریکی ڈالر کی قیمت 14 روپے کمی سے طویل عرصہ بعد 300 روپے سے نیچے آگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں 14روپے کی بڑی کمی ہوگئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 311 سے گر کر طویل عرصہ بعد 300 روپے سے نیچے آگیا، ڈالر کے نرخ 297 روپے ہوگئے۔ انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر 47 پیسے سستا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے نرخ میں 25 روپے سے زائد کا فرق تھا، جو کم ہو کر اب 15 روپے پر آگیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا تھا، جس کے بعد امریکی کرنسی کے نرخ 285.35 سے بڑھ کر 285.47 پر پہنچ گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی