i پاک-چین

چینی سفارتخا نے کی داسو ہائیڈروپاور سٹیشن پراجیکٹ کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمتتازترین

March 26, 2024

 

 خیبربختونخواہ میں داسو ہائیڈرو پاور سٹیشن پراجیکٹ کی ایک گاڑی کو   راستے میں دہشت گردی کے حملے کا نشانہ بنایا گیا  جس کے نتیجے میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی  ہوئے۔منگل کے روز  پاکستان میں چینی سفارتخانے اور قونصل خانے نے اپنے بیان میں دہشت گردی کی   اس  کارروائی کی شدید مذمت کی ۔بیان میں  دونوں ممالک کے شہریوں کی ہلاکت پر  گہرے رنج اور تعزیت   اور متاثرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانے نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہے  وہ حملے کی مکمل تحقیقات کر کے قصورواروں کو سخت سزا دے اور ساتھ ہی پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرے  تاکہ اس  بات کو یقینی بنا یا جائے کہ  ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
 اس واقعے پر  اسی روز پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان  میں حملے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے  چینی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور  ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ اور چینی حکومت سے دلی  ہمدردی  ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر  کی  چین  پاکستان دوستی کو نقصان پہنچانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی