i پاک-چین

چین کا انسداد دہشت گردی آپریشنز کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی حمایت کا اعلانتازترین

August 27, 2024

 

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے منگل کے روز یومیہ پریس کانفرنس کے دوران صوبہ بلوچستان میں ہونے والے متعدد دہشت گردانہ حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ان حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور متاثرین کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو فروغ دینے، سماجی اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ کا خواہاں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی