اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس چلے گا یا نہیں؟؟ پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ پارک لین ریفرنس میں عدالت کے دائرہ اختیار پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت پچیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ سابق صدر زرداری اور فریال تالپور کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج بروز جمعرات 19 جنوری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر آصف زردای اور فریال تالپور کی درخواستوں پر فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے۔ وکیل کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ آصف زردای پر ریفرنس میں تیس ملین روپے کا الزم ہے، نیب اب تک یہ الزام بھی ثابت نہیں کر سکا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس بھی عدالت کے دارہ اختیار میں نہیں آتا۔ فاروق نائیک نے استدعا کی کہ احتساب عدالت قانون کے مطابق ریفرنس واپس بھیجے۔ جج ناصر جاوید رانا نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت بھی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ عدالت نے آصف زراری کی حاضری سے استشنی کی درخواست منظور کرلی۔ ریفرنس میں عدالت کے دائرہ اختیار پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے پچیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی