i پاکستان

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں چینی زبان کا علمی دن منایا گیاتازترین

April 20, 2024

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں چینی زبان کا عالمی دن منایا گیا جس میں چینی ثقافت کے مختلف پہلوں کو اجاگر کیا گیا۔ اس تقریب میں دلکش پرفارمنس پیش کی گئی جس نے چینی روایات کی وسعت اور تنوع کو اجاگر کیا اور شرکا کو ایک منفرد ثقافتی تجربہ پیش کیا۔گوادر پرو کے مطابق یو اے ایف کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان مہمان خصوصی تھے جبکہ سی آئی چائنیز کے ڈین ڈاکٹر ژو چانگ منگ، سی آئی کے وائس چیئرمین اور لوکل ڈین پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد ظاہر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ "سی آئی یو اے ایف نے دس سال مکمل کر لیے ہیں اور اس نے اب تک 5000 طالب علموں کو چینی زبان سیکھائی " اور انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ چینی اداروں کے ساتھ تعلیمی، تحقیقی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک پہچان ثابت ہوا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر ژو چانگ منگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان گہرے اور آزمودہ تعلقات قائم ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ چینی زبان باہمی سیکھنے کے پل کے ذریعے ثقافتوں کو آپس میں جوڑ رہی ہے۔ ڈاکٹر ظہیر احمد ظاہر نے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنے اور دوطرفہ تعلقات سے ترقی کی نئی راہیں کھولنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب کے دوران طلبا میں سرٹیفکیٹ اور یادگاری تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈین ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر فرزانہ رضوی، ڈاکٹر فہد رسول، ڈاکٹر عرفہ بن طاہر اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی