i پاکستان

تشہیر پر سرکاری خزانے کا بیدریغ استعمال،گورنر، وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر کو قانونی مراسلہ ارسالتازترین

February 27, 2025

سیاستدانوں کی تشہیر پر سرکاری خزانے کا بیدریغ استعمال کے حوالے سے گورنر پنجاب، وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو قانونی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے مراسلہ ارسال کیا، مراسلہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ارسال کیا گیا۔ مراسلے کے متن کے مطابق سرکاری اشتہاروں کیلئے کتنا فنڈز خرچ ہوا، کیا صوبائی کابینہ سے منظوری لی گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2 واضح احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔اس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے مطابق سرکاری فنڈز سیاستدانوں کی تشہیر کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اشتہاروں پر خرچ ہونے والے فنڈز سے عوام کو کیا فائدہ ملا، عوام کو کیا سہولیات ملیں،کیا عوامی مسائل حل ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی