i پاکستان

ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا استحقاق ، 26ویں آئینی ترمیم کو سڑکوں پر احتجاج سے ختم نہیں کیا جاسکتا،بیرسٹر عقیل ملکتازترین

February 11, 2025

وزیر اعظم کے مشیر برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، 26ویں آئینی ترمیم کو سڑکوں پر احتجاج سے ختم نہیں کیا جاسکتا،اگر کہیں کچھ غلط ہواہے یا سروس رولز متاثر ہورہے ہیں تو اس کو عدالت چیلنج کیا جاسکتا ہے، فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کا ٹرانسفروقتی ہے یا مستقل؟۔ایک انٹرویو یمں انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل ایپکس باڈی اور وہ آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے، اگر کہیں کچھ غلط ہورہا ہے یا سروس رولز متاثر ہورہے ہیں تو اس کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، جسٹس عامر کا آرڈر کسی کو غلط لگ رہا ہے تو اس کو بھی چیلنج کیا جاسکتا ہے، فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کا ٹرانسفروقتی ہے یا مستقل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد نے پچھلے سال ستمبر میں آنا تھا، آئی ایم ایف وفد کا کرپشن اور گورننس سے متعلق جائزہ وزٹ کرنا تھا، معاہدے میں حکومت نے کچھ ایسی چیزدستخط نہیں کی، 19وزارتوں اور مختلف شعبوں میں جاکر ملاقاتین کریں گے۔میرے خیال سے آئی ایم ایف کو معاشی فرنٹ کو دیکھنا چاہیے نہ کہ دوسری چیزوں میں جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی