پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے حق میں جن اراکین نیووٹ ڈالا ان کیخلاف کارروائی ہو گی۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی کا ابھی تک استعفی ہمارے تک نہیں پہنچا، زین قریشی کے مستعفی ہونے کی خبرکی تصدیق نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ جن پی ٹی آئی ارکین نے ووٹ ڈالا ان کیخلاف کارروائی ہوگی، چارلوگوں کوشوکازنوٹس جاری ہو گئے ، ریاض فتیانہ، مقداد خان، فیصل سلیم، ڈاکٹرزرقا، زین قریشی،اسلم گھمن کوشوکازنوٹس د ئیے جارہے ہیں ۔رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پانچ ایم این ایزنے ضمیرکا سودا کیا ہے، ہمارے پاس اس حوالے سے شواہد موجود ہے، ایازصادق کی بات پربالکل بھی یقین نہیں ہے،ان کیاختیارمیں کچھ نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی