وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف تھرپارکر ایک بار پھر موجود ہیں، شنگھائی الیکٹرک کے دوبڑے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے ، وفاقی اور صوبہ سندھ ملک کر کام کررہے ہیں، گزشتہ 4سال سے تھر کول پر محنت کررہے تھے ۔بدھ کے روز تھر پارکر میں 1320میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے تعاون سے منصوبے جلد مکمل ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ تنقید کرتے ہیں افواہیں پھیلاتے ہیں، تھرکول کا یہ منصوبہ ان کی تنقید کا جواب ہے ، تھرپارکر میں تعلیم اور صحت کا نظام بہتراہوا ہے ، تھرکول کی وجہ سے تھر پارکر میں لوگوں کے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ، تھرپارکر کے عوام آج مبارکباد کے مستحق ہیں ، وفاق اور صوبائی حکومت مل کر پاکستان کی عوام کیلئے کام کرے گی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی