i پاکستان

ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں، صدرمملکتتازترین

July 13, 2024

 صدرمملکت  آصف علی زرداری  نے کہا  ہے کہ   ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں،  پائیدار ترقی اور صحت جیسے عالمی چیلنجوں کو مشرقی نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے،چین کے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کا مقصد پائیدار ترقی کے ایجنڈا پر عمل درآمد تیز کرنا ہے،پاکستان اور چین گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹیو پر عمل درآمد کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر چکے ہیں۔صدر مملکت  آصف علی زرداری  نے  بیجنگ میں چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے زیر اہتمام عالمی ایکشن برائے مشترکہ ترقی کے فورم کے دوسرے اعلی سطحی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  چین کے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشٹیو کے ذریعے پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے مشرقی اقوام کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،  گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو میں مشترکہ ترقی کو فروغ دے کر دنیا کے مستقبل کو تشکیل دینے کی بڑی صلاحیت ہے،  ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں، صدر مملکت  نے کہا  پائیدار ترقی اور صحت جیسے عالمی چیلنجوں کو مشرقی نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے،  زیادہ تر عالمی آبادی مشرقی ممالک بالخصوص چین، پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک میں رہائش پذیر ہے،  پاکستان صدر شی جن پنگ اور چین کی جانب سے مشرقی ممالک اور پوری دنیا کی قیادت میں 21 ویں صدی میں آگے بڑھنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا  چین کے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کا مقصد پائیدار ترقی کے ایجنڈا پر عمل درآمد تیز کرنا ہے،پاکستان اور چین گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹیو پر عمل درآمد کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی