i پاکستان

ترکیہ کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہارتازترین

May 20, 2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فدان نے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک نے گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیر خارجہ ہکان فدان نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ممالک نے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی