اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ۔واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کردی تھی جب کہ بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے ۔عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ۔ کیس کی آئندہ تاریخ رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی