توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخرہوگئی۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی۔ سیکورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں اور جیل سماعتوں پر پابندی عائد ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی