i پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات دور، پیر کو دوبارہ مقرر کرنے کا حکمتازترین

November 01, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے اور رجسٹرار آفس کو درخواست پیر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپکی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ بشری بی بی کو اسی کیس میں ضمانت دی گئی، بانی پی ٹی آئی پر بھی وہی الزام ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ وہ تو عورت تھی یہ مرد ہے، رول آف Consistency کیسے ہو سکتا ہے؟ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ یہ معاملہ ستمبر کا ہے لیکن وکالت نامہ تو جولائی کا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی