i پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقررتازترین

November 06, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔نیب نے 13 جولائی کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی