i پاکستان

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررتازترین

January 07, 2023

توشہ خانہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کو چیلنج کرر کھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی