i پاکستان

توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنجتازترین

July 11, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی، درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی