i پاکستان

توشہ خانہ فوجداری کیس،چیئرمین پی ٹی آئی(آج) ذاتی حیثیت میں طلبتازترین

July 06, 2023

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں خواجہ حارث کو (آج) جمعہ کو عدالت پیش ہونے کا حکم د یتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی ۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت (آج)( جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔ سیشن عدالت نے خواجہ حارث کو (آج) جمعہ کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا، سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے ملزم کی جمعرات کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ وکیل گوہر علی خان نے آئندہ سماعت پرپیش ہونے کی ضمانت دی۔ عدالت کے مختصرفیصلے کے مطابق شیرافضل نے ساڑھے 11 بجے سماعت مقرر کرنے کا کہا، جج نے ریماکس میں کہا ساڑھے گیارہ بجے شیرافضل مروت نے بتایا خواجہ حارث پیش ہوں گے،وکیل گوہرعلی نے بتایا کہ خواجہ حارث لاہور میں ہیں،دستیاب نہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق وکیل نے سماعت ملتوی اور حاضری سے استثنا کی درخواستیں دائر کیں،گوہرعلی خان نے 10 جولائی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،وکیل الیکشن کمیشن نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہرعلی اور وکیل الیکشن کمیشن امجدپرویز عدالت پیش ہوئے۔ وکیل گوہرعلی خان نے کہا،سیشن عدالت میں کیس 8 جولائی کے لیے مقرر تھا،چیئرمین پی ٹی آئی نے آج لاہورہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے۔ سیشن جج نے ریماکس دئیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے، گوہرعلی خان نے استدعا کی 10 جولائی کے بعد کوئی بھی اگلی سماعت کی تاریخ دے دیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرافضل مروت سیشن عدالت پیش ہو گئے۔ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ گوہرعلی نے ساڑھے 11عدالت پیش ہونا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت بھی اسی وقت رکھ لیں، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے سماعت ساڑھے 11 بجے مقررکردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی