i پاکستان

توشہ خانہ فوجداری کیس میں سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتویتازترین

April 29, 2023

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج توشہ خانہ فوجداری کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی گئی ہے ، آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور عمران خان کے معاون وکلا بیرسٹر گوہر علی خان اور خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی