i پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے معافی مانگ لیتازترین

July 20, 2023

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی )کے خلاف لگائے گئے الزامات پر دوبارہ زبانی معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ چیف الیکشن کمشنر کے سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری نے کمیشن کے سامنے پیش ہوکر کہا کہ چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، جب بیان دیا میں اس وقت پارٹی کا ترجمان تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ زبانی معافی مانگ چکا ہوں،معذرت قبول کریں اور کیس ختم کریں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی تھی، معافی مانگنا چاہتے ہیں تو تحریری طور پر لکھ کر دیں۔ معافی تحریری ہوتی ہے،معافی نامہ جمع کرائیں،غور کرلیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے چیئرمین نے میری اہلیہ سے متعلق غلط الفاظ استعمال کئے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کیخلاف توہین کیس یکم اگست تک ملتوی کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی