i پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چودھری نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت مانگ لیتازترین

August 06, 2024

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی۔ فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی، اس موقع پر فواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے، آپ جواب جمع کرائیں۔ فواد چودھری نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت سے چین کے دورے پر جا رہا ہوں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت تین ستمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہلے ہی توہین الیکشن کمیشن و کمشنر کیس میں فرد جرم کالعدم قرار دے چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی