سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو توہین الیکشن کمیشن کیس کا حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن میں شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹیشن پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی جاری رکھے لیکن حتمی فیصلہ نہ دے۔ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جولائی کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا گیا، حکم نامہ کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے 27 جنوری کے نوٹس اور 13 جون کے شوکاز نوٹس کو چیلنج کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی