جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور کی۔ واضح رہے کہ فیاض الحسن سمیت 200 کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی بھی ضمانت منظور کی گئی تھی، بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اعظم سواتی جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے، ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے اعظم سواتی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر 5 اپریل تک ضمانت منظور کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی