i پاکستان

توڑ پھوڑ کیس، زرتاج گل اور عامر مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں14اکتوبرتک توسیعتازترین

October 01, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور عامر مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زرتاج گل، عامر مغل اور علی بخاری کے خلاف 26 نمبر چنگی میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ضمانت پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔عدالت نے علی بخاری کی 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت کی توثیق کر دی جبکہ زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنی کی دائر درخواستیں منظور کر لی گئیں اور ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی