حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے اکثریتی سینیٹرز نے کہا ہے کہ تنظیم سازی کے بعد بات کریں گے۔جمعہ کے روز جب ایوان بالا کا اجلاس جاری تھا تو ایوان میں داخلے سے قبل پارلیمنٹ ہاوس کے باہر متعدد سینٹر کے ساتھ صحافیوں نے گفتگو کرنے کی کوشش کی۔تو اس پر اکثریتی سینیٹر نے کہا مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کا مرحلہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے،ہمیں پالیسی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی گفتگو سے پرہیز کیا جائے ،ہذا جب تک تنظیم سازی مکمل نہیں ہو جاتی ہم کسی بھی قسم کی گفتگو نہیں کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی گائیڈ لائن پر گفتگو کے حوالے سے اپنا موقف دے سکتے ہیں ۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے التماس کی کے چند دنوں کی بات ہے تنظیم سازی مکمل ہو جائے گی جس کے بعد وہ ہر سوال کا جواب دیں گے۔جس کے بعد وہ بائے بائے اور ٹاٹا کے اشارے کر کے ایوان میں چلے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی