i پاکستان

تنخواہ نہ ملنے پر سی ای او کو قتل کرنیوالا انجینئر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےتازترین

July 10, 2024

کراچی میں تنخواہ نہ دینے پر آئی ٹی کمپنی کے سی ای او کو قتل کرنے والے ملزم شعیب کو مقامی عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساتھ کی عدالت میں ملزم شعیب کو پیش کیا گیا۔ جہاں تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا سی آر او کرانا ہے ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم شعیب نے بتایا کہ کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے کام کررہا ہوں۔ تین ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی۔ کمپنی کے سی ای او نوید سے بات کررہا تھا تو محسوس ہوا کہ یہ میرا مذاق اڑاتا ہے۔ کچن سے چھری اٹھا کر لایا۔ دوبارہ بات چیت کی تو پھر اس کا لہجہ طنزیہ تھا۔ طیش میں آکر چھری کے وار کردیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی