i پاکستان

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، محمد اورنگزیبتازترین

October 24, 2024

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہیں، طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نے فرانسیسی خبررساںادارے کو انٹرویو میں کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ صنعتی شعبہ بھی ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد کو پہنچ چکا ہے، ٹیکس آمدن سے ٹیکس کی وصولی بہتر کرنا ہوگی، ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلزسیکٹرز سے ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 52 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں اور ٹیکس بیس میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے روز دیا کہ سرکاری کارپوریشنز میں چوری روکنا ہوگی، بجلی کے نقصانات قابوکریں گے، ٹیکس چوری کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری نومبرمیں کردی جائے گی، پی آئی اے کی بولی میں حصہ لینے والوں کوجانچ پڑتال کا موقع دیا۔وزیر خزانہ نے مزید کہا حکومت پاکستان جون2024میں پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہتی تھی لیکن پی آئی اے کی اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی وجہ سے نجکاری کے عمل میں تاخیر ہوئی۔ملکی قرضوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر مجموعی قرضے 258 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، معیشت میں قرضوں کا حصہ 69 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی