i پاکستان

ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیاتازترین

May 15, 2023

ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت کا معاملہ،چڑیا گھرانتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ عمران عزیز ایڈووکیٹ نے سیشن عدالت کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔عمران عزیزایڈووکیٹ نے کہا سیشن عدالت نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کی،سیشن عدالت نے فیصلے میں قانونی نکات نظرانداز کیے۔ درخواست میں کہا گیا کہ چاہتے ہیں، ذمہ داران کا تعین اور انہیں سزا دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی