i پاکستان

ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت، انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست مستردتازترین

May 20, 2023

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت کے معاملے پر انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ کراچی کے چڑیا گھر میں گزشتہ ماہ ہتھی نور جہاں کئی روز بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار عمران عزیز ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی، جس میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہتھنی کی موت کی ذمہ دار چڑیا گھر انتظامیہ ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ چڑیا گھر کے باقی جانوروں کی زندگی بھی خطرے میں ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی