i پاکستان

تمام مسلمانوں اور دیگر کمیونیٹیز 5نومبر کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیں،انا زمان سعیدتازترین

September 09, 2024

 مسلم کونسل آف امریکہ نے فلسطین میں جاری انسانیت کے قتل عام،مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکہ میں بسنے والے تمام مسلمانوں اور دیگر کمیونیٹیزسے اپیل کی ہے کہ وہ 5نومبر کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیں ،اتوار کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم کونسل آف امریکہ کے چیئرمین رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کے براہ راست ذمہ دار ہیں ،انتخابات میںان کی حمایت یافتہ صدارتی امیداوار کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے کے لئے مسلم کونسل پوری طرح مہم چلا رہی ہیں ،انہوںنے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ون ملین ووٹ دلوانے کے لئے ''ون ملین مسلم ووٹ فار ٹرمپ'' کی مہم شروع کی گئی ہے جو کامیابی سے جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ امریکہ کی تمام ریاستوں میں قیام پذیر مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں سے رابطے کئے جا رہے ہیں اور تمام مسلمانوں کو اس بات پر آمادہ کیا جا رہا ہے کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی حمایت یافتہ امیدوار کی بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیں کیونکہ جو بائیڈن نے فلسطین میں 40 ہزار بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام میں نہ صرف اسرائیل کا ساتھ دیا بلکہ اب بھی اسرائیل کو امریکی حکومت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ، انہوں نے مسلمانوں اور دیگر کمیونیٹیز سے اپیل کی ہے کہ کہ وہ جو بائیڈن جیسے انسانیت اور بالخصوص مسلم دشمن کی حمایت یافتہ امیدوار کو صدر بننے سے روکنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیںکیونکہ اگر جوبائیڈن کی حمایت یافتہ امیدوار کو شکست نہ دی گئی تو فلسطین میں جاری قتل عام میں مزید تیزی آجائے گی۔انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت مسلم دنیا فلسطین میں جاری انسانیت کے قتل عام کو رکوانے میں ناکام رہی ہے فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا واحد طریقہ جو بائیڈن کی حمایت یافتہ امیداوار کے خلاف ووٹ پول کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی