i پاکستان

تمام قوانین کو روند کر مفرور اسحاق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا، فواد چودھریتازترین

October 19, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے کہا کہ ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے،فواد چودھری نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحاق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا،دعوی تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا،انہوں نے لکھا کہ اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی