i پاکستان

تمام دینی جماعتوں کے قائدین نے ہمیشہ حکومت اور سیکورٹی فورسز کے سربراہان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف کام کیا ہے، پروفیسر سینیٹر علامہ ساجد میرتازترین

July 26, 2024

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ وصدر وفاق المدارس السلفیہ پاکستان پروفیسر سینیٹر علامہ ساجد میر اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان پروفیسر چوہدری محمد یسین ظفر نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم نشر واشاعت خالد محمود اعظم آبادی سے گفتگو کرتے ہوئے جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں دینی مدارس کے حوالے سے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس پاکستان کے وہ واحد ادارے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت معاشرے کے بہترین افراد تیار کر رہے ہیں جبکہ حکومتی ادارے اربوں روپے کے فنڈز حاصل کرنے کے باوجود کچھ نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے ترجمان کا بیان کہ 50 فیصد مدارس کا ہمیں علم ہے جبکہ باقی 50 فیصد مدارس کا ہمیں علم نہیں کہ انہیں کون چلا رہا ہے۔ یہ سرا سر غلط بیانی اور مدارس سے بغض کا اظہار ہے تمام دینی جماعتوں کے قائدین نے ہمیشہ حکومت اور سیکورٹی فورسز کے سربراہان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف کام کیا ہے اور ملکی استحکام ومذہبی منافرت کے خاتمے کے لئے مشترکہ نصاب تیار کیا ہے اور آج تک اس کی پاسداری کر رہے ہیں۔ سابقہ ادوار میں بھی تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و قائدین نے پیغام پاکستان کے نام سے مشترکہ نصاب تیار کیا تھا اس پر عمل درآمد تو حکومتی ذمہ داری ہے جبکہ اس کے برعکس ملک میں سینکڑوں سکول و کالجز کاغذوں میں تو موجود ہیں مگر پاکستان کی سر زمین میں ان کا وجود نہیں اگر ہے تو پھر ان پڑھنے والا کوئی نہیں ان کے بارہ میں تو انہیں کوئی علم نہیں جبکہ دینی مدارس کے بارہ من گھڑت بیان دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو 50 فیصد دینی مدارس کا ہی علم نہیں تو باقی معاملات میں دہشت گردوں کے خلاف۔ ملکی سیکورٹی صورتحال کے حوالہ سے ان کی معلومات کتنی ہو گی قوم کیا سمجھے۔ہم تو اپنی پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز پر فخر کرتے ہیں مگر دینی مدارس کے حوالے سے ان کے بیان نے ہمیں کچھ اور سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس وقائدین نے ہمیشہ ملک وقوم کی بقاء وسلامتی اور استحکام کے لئے اور سیاسی انتشار کے خاتمے کے کردار ادا کیا ہے جبکہ سیاسی جماعتوں ان کے قائدین اور کارکنوں کا کردار آج سب کے سامنے ہیں مگر افسوس تو اس بات کا ہے کہ تمام تر ثبوتوں کے باوجود اعتراض صرف اور صرف دینی مدارس پر کیا جا رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی