تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر کراچی سے متعدد پروازیں منسوخ جبکہ لاہور سے بھی کئی اڑان نہ بھر سکیں، کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 502،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 ،کراچی سے ریاض پلان کی پرواز ایف تھری 662 شامل ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی