i پاکستان

تحریک انصاف نے نگران وزیراعلی محسن نقوی ، راجہ ریاض کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیتازترین

January 27, 2023

پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی،تحریک انصاف نے بطور سیاسی جماعت اور اسد عمر نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی درخواست دائر کی ہے،درخواست میں محسن نقوی کو بطور نگران وزیر اعلی پنجاب کام سے روکنے کی استدعا کی گئی، پی ٹی آئی نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹی فکیشن بھی چیلنج کر دیا ہے،درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ محسن نقوی کو بطور وزیر اعلی پنجاب جانبدار قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کے ممبر بابر حسن بھروانہ اور اکرام اللہ خان کی تعیناتی اور محسن نقوی کا نگران وزیر اعلی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی