پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرا دی۔ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں اراکین اسملی کی فہرست جمع کرائی جس کے ساتھ اضافی دستاویز بھی منسلک کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 3 آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے، صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں اس لیے ان کے بیان حلفی جمع نہیں کروائے جا سکے، ان 3 ارکان کے پارٹی وابستگی فارم آج جمع کرائے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی