i پاکستان

تحریک انصاف کی ایس سی او اجلاس میں شرکت پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش پریشان کن ہے' وزیراعظمتازترین

May 06, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی جو انتہائی پریشان کن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی عمران خان نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں، وہ جب اقتدار میں تھے تو انہوں نے یہی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے بین الریاستی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے بلاول بھٹو کے بھارت جانے پر تنقید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت سے تعلقات توڑے تھے، بلاول کا بھارت جانے کا مطلب ہے کہ 5 اگست کو جو ہوا، پاکستان نے اسے تسلیم کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی